Dec ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • روس نے 30 ستمبر 2015ء سے شامی حکومت کی درخواست پر شام میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
    روس نے 30 ستمبر 2015ء سے شامی حکومت کی درخواست پر شام میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے شمالی شام کے حلب شہر میں ایک روسی فوجی کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے بدھ کے دن ایک بیان جاری کرکے اعلام کیا ہے کہ حلب میں ایک روسی فوجی مشیر مارا گیا ہے۔ واضح رہے یہ فوجی چند روز قبل دہشتگردوں کے حملوں میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔

 روس کی وزارت دفاع نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ حلب شہر کے ایک عارضی ہسپتال پر دہشتگردوں کے مارٹر حملوں میں اس ملک کے دو امدادی کارکن مارے گئے ہیں۔

واضح رہے روس نے 30 ستمبر 2015ء سے شامی حکومت کی درخواست پر شام میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

 

 

 

ٹیگس