امریکہ میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹے میں فائرنگ کے 190 واقعات، ایک سو ستتر افراد ہلاک اور زخمی
امریکہ میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے ایک سو نوے واقعات میں کم از کم اکسٹھ افراد ہلاک اور ایک سو سولہ زخمی ہوئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کے روز اور نئے عیسوی سال کی تعطیلات کے موقع پر فائرنگ کے باسٹھ واقعات رونما ہونے کی رپورٹیں موصول ہوئیں جن میں چوبیس افراد ہلاک اور پینتیس دیگر زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے سب سے زیادہ یعنی سات واقعات فلوریڈا اور انڈیانا ریاستوں میں رونما ہوئے جبکہ ٹیکساس اور ایلینوئے میں پانچ اور کنٹاکی اورمیشیگن میں چار واقعات رونما ہوئے۔
بدھ کے روز بھی امریکہ میں فائرنگ کے ایک سو اٹھائیس واقعات میں سینتیس افراد ہلاک اور اکیاسی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں پندرہ سال سے کم عمر کے کئی بچے اور نوجوان شامل ہیں۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار سولہ کے آغاز سے انتیس دسمبر تک پورے امریکہ میں فائرنگ کے ستّاون ہزار، تین سو، اکہتر واقعات رونما ہوئے جن میں چودہ ہزار، آٹھ سو، انسٹھ افراد ہلاک اور تیس ہزار، تین سو، پندرہ زخمی ہوئے ہیں جن میں گیارہ سال سے بھی کم عمر کے چھے سو باسٹھ بچے شامل ہیں۔