برازیل کی جیل میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
برازیل کی ریاست ایمیزون کی ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں مرنے والوں کی تعداد ساٹھ سے تجاوز کر گئی ہے-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ایمیزون ریاست کے سیکیورٹی سربراہ سرجیو فیونٹس کے مطابق جیل میں منشیات فروش قیدیوں کے گروہ کے درمیان خطرناک تصادم ہوا جس میں ساٹھ سے زائد قیدی ہلاک ہوگئے، یہ تصادم سترہ گھنٹے تک جاری رہا - میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں کے درمیان پہلی لڑائی گزشتہ اتوار کو ہوئی جس پر قابو پا لیا گیا تھا تاہم ایک بار پھر ہونے والے خونریز تصادم میں جرائم پیشہ افراد نے اپنے مخالفین کے سر کاٹ کر ان کی لاشیں جیل کی دیوار سے باہرپھینک دی ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تصادم کے بعد جیل کے کونوں میں اب بھی قیدیوں کی خون آلود لاشیں موجود ہیں۔ بین الاقوامی مبصرین امریکی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھے جانے پر تنقید کرتے رہے ہیں-