Jan ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے تحفظ پر امریکی وزیرجنگ کی تاکید

امریکی وزیرجنگ نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے تحفظ کو واشنگٹن کے لئے انتہائی اہم بتایا ہے-

امریکی کانگریس سے وابستہ ویب سائٹ ہیل نے خبردی ہےکہ امریکی وزیرجنگ ایشٹن کارٹرنے جمعے کو باراک اوباما کے آٹھ سالہ دورہ صدارت کے اختتام کا وقت قریب آنے پر اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن کے مفادات کا تفاضا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کرے -

ایشٹن کارٹرنے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے سبھی وعدوں پر عمل کیاہے اور اس کی تصدیق آئی اے ای اے نے بھی کی ہے - اس سے پہلے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بھی اپنے بیان میں کہا تھاکہ موجودہ صورتحال میں اگرامریکا نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو وہ عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑجائےگا -

واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو ایران کے ساتھ  ہوئے  ایٹمی معاہدے کو پارہ کردیں گے -

ٹیگس