Jan ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • کارٹر کے بعد اوباما نے بھی امریکی جمہوریت کو لے کر تشویش ظاہر کی

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ملک میں جہموریت کو خطرات سے روبرو قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جمعرات کو سابق امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ برس امریکی کانگریس کی عمارت پر ہوئے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں جہوریت، گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے سابق امریکی صدر جیمی کارٹر نے بھی 6 جنوری کو امریکی کانگریس کی عمارت پر ہوئے حملے کی برسی پر انتباہ دیا کہ پورے امریکہ میں جمہوریت خطرے میں ہے اور امریکی قوم کے سامنے ایسی کھائی ہے جو گہری ہوتی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2020 میں امریکہ میں صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی کے بعد ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کا دعوی کیا تھا اور اپنے حامیوں کو کانگریس کی عمارت پر دھاوا بولنے کے لئے اکسایا تھا۔ اس واقعہ میں ایک پولیس افسر سمیت 5 لوگ مارے گئے تھے۔

 

 

ٹیگس