Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • جرمنی میں اشٹائن مایر کا صدر کی حیثیت سے انتخاب

جرمنی میں اس ملک کے سابق وزیر خارجہ کو نئے صدر کی حیثیت سے منتخب کر لیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وفاقی کنوینشن نے اس ملک کے سابق وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مایر کو، نئے صدر کی حیثیت سے منتخب کر لیا جو موجودہ صدر یوآخیم گاؤک کی جگہ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس عہدے پر ان کے انتخاب کے لئے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے بھی حمایت کی تھی۔

صدر کی حیثیت سے ان کا انتخاب ایسی حالت میں عمل میں آیا ہے کہ اشٹائن مایر، امریکہ کے نئے صدر ٹرمپ پر سخت تنقید کرنے والوں میں شامل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اشٹائن مایر کو پانچ سال کے لئے جرمنی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

ٹیگس