Aug ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر
    جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر

جرمن وزیر خارجہ نے شام کے کردوں پر ترکی کے حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے انقرہ کو شام کے کردوں پر ترکی کی فوج کے حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ کا کہنا  تھا کہ ہم ترکی کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ شام کے کردوں پر حملے کرنے کے بجائے داعش کے خلاف جنگ میں شامل ہوجائے۔ جرمن وزیر خارجہ نے ترکی پر پی کے کے کے حملوں کی بھی مذمت کی اور کرد ملیشیا سے کہا کہ وہ داعش کے خلاف جنگ کریں۔

واضح رہے کہ ترکی کی فوج نے حالیہ دنوں میں شام کی سرزمین میں داخل ہونے کے بعد جرابلس کے علاقے میں  کرد ملیشیا اور داعش کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

 

ٹیگس