Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • شام سے متعلق مذاکرات سلامتی کونسل کی قرارداد کی بنیاد پر ہوں گے، اقوام متحدہ

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے بحران شام کے حل کے لئے جنیوا مذاکرات کا ایجنڈہ سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس چوّن کو قرار دیا ہے۔

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا نے روم میں اٹلی کے وزیرخارجہ انجلینو آلفانو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شام سے متعلق جنیوا مذاکرات کا ایجنڈہ سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس چون کو قرار دیا گیا ہے  جس کو دسمبر دو ہزار پندرہ میں واضح اکثریت کے ساتھ پاس کیا گیا تھا-

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ قرارداد میں تین بنیادی نکات یعنی حکومت کے نئے ڈھانچے، نئے آئین اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں انتخابات کے انعقاد پر زور دیا گیا ہے اور یہ ایجنڈہ تبدیل نہیں ہو سکتا-

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے دفتر نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندے ابتدائی گفتگو کے لئے بیس فروری کو جنیوا پہنچ رہے ہیں-  البتہ تازہ اطلاعات کے مطابق شام کے بارے میں جنیوا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس