سال2017 کا پہلا سورج گرہن
Feb ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
رواں سال کا پہلا سورج گرہن 26 فروری کو ہوگا جوجنوبی امریکا اور افریقا کے بعض حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سورج گرہن اپنے آغاز میں چلی میں دیکھا جا سکے گا، بعد ازاں یہ ارجنٹائن کے پیٹا گونیا ریجن میں نظر آئے گا، بحر اوقیانوس کے جنوبی حصوں سے ہوتے ہوئے اس سورج گرہن کا اختتام زیمبیا اور کانگو کے سرحدی علاقوں میں ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہو گا اور یہ امریکا میں دیکھا جا سکے گا۔ کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) کے مطابق سورج گرہن کا آغاز دن 12بج کر 10منٹ پر ہو گا، اس کا نقطہ عروج 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا اور اختتام 5 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔