شام میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کے لئے صیہونی حکومت کی خدمات
Feb ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شام میں زخمی ہونے والے مسلح دہشت گردوں کا اسرائیل کے اسپتالوں میں علاج ہو رہا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق علاج میں مدد کے لئے صیہونی حکومت سے شام کے مسلح عناصر کی درخواست کے بعد تل ابیب نے شام میں زخمی ہونے والے دو ہزار چھے سو سے زائد دہشت گردوں کا علاج و معالجہ کیا ہے۔اسرائیل میں علاج و معالجے کے لئے دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اسرائیل کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ اس قسم کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے بعد ضروری بجٹ مہیا نہ ہونے کی بنا پر شام میں زخمی ہونے والے مسلح مخالف عناصر کے علاج و معالجے کے عمل کو روکا جا رہا ہے۔اس سے قبل اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشہ یعلون نے مقبوضہ جولان میں دہشت گردوں کے ساتھ تل ابیب کے رابطے کی خبر دی تھی۔