دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیاب کارروائی
شامی فوج نے ملک کے مغربی شہر حماہ کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی انجام دی۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے اپنی اس کارروائی میں دہشت گرد گروہ حزب الترکستانی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا-
شامی فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا گیا- شامی فوج نے یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب حماہ کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں نے کشیدگی کم کرنے سے متعلق سمجھوتے کی خلاف ورزی کی-
شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شام پر یلغار کے ساتھ شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں کرنا تھا لیکن شامی فوج، عوام اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کے تعاون منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مبصرین کے مشوروں سے شام میں داعش کی کمر توڑ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی یا تو شکست کھا چکے ہیں یا نابودی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں-