فیڈرل کورٹ نے بھی ٹرمپ کی اپیل مسترد کر دی
Feb ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
امریکہ کی اپیل کورٹ نے صدر ٹرمپ کے صدارتی فرمان کی معطلی سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔
امریکہ کے محکمہ انصاف نے فیڈرل اپیل کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی کہ تارکین وطن کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات معطل کیے جانے کے عدالتی فیصلے کو منسوخ کیا جائے۔امریکی صدر نے ایک ماہ قبل اپنے ایک فرمان کے ذریعے ایران سمیت دنیا کے سات اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی۔ واشنگٹن کی ایک عدالت نے امریکی صدر کے اس فیصلے کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے فوری طور پرمعطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ فیڈرل اپیل کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہوگا۔