کینیڈا اورامریکا کی مساجد پرحملے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i274504-کینیڈا_اورامریکا_کی_مساجد_پرحملے_کی_مذمت
پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے کینیڈا اورامریکا کی مساجد پرحملوں کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Mar ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • کینیڈا اورامریکا کی مساجد پرحملے کی مذمت

پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے کینیڈا اورامریکا کی مساجد پرحملوں کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں کینیڈا اورامریکا کی مساجد پر حملے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی دہشتگردی کی اصطلاح استعمال کرنے پرتشویش کا اظہار کرنے کیلیے قراردادیں منظور کرلی گئیں۔

 سینیٹ کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکی سفیرکو پاکستانی عوام کی اس تشویش سے آگاہ کرے۔

سینیٹ کے اجلاس میں 3 بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد  جبکہ 2 بلوں پرغور موخر کردیا گیا۔

بعدازاں سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہرتین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔