مشرقی روس میں دہشت گردی کے خلاف فوجی مشقیں
Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
روسی فوج کی مشرقی یونٹ نے مشرقی روس میں دو ہزار سے زائد فوجیوں کی شرکت سے دہشت گردی کے خلاف فوجی مشقوں کی خبر دی ہے۔
روسی ذرائع کے مطابق روسی فوج کی مشرقی یونٹ کے ترجمان الیگزنڈر گوردیف نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ مشرقی روس کے فوجی علاقے میں دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی ان فوجی مشقوں میں دو ہزار سے زائد روسی فوجی شریک ہیں۔روسی فوج کے مذکورہ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان فوجی مشقوں میں سو قسم کے فوجی ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں۔روس میں ہونے والی ان فوجی مشقوں کا مقصد دہشت گردانہ خطرات کے مقابلے میں توانائی بڑھانا اعلان کیا گیا ہے۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں روسی فوجی، تاجیک فوجیوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کریں گے۔