پاکستان کا دو دن کے لئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان
Oct ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
اطلاعات کے مطابق پاکستان نے دو دن کے لئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنوں اور ہوابازی کی کمپنیوں کو نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اور پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے جو نوٹم جاری کیا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ 28 اور 29 اکتوبر کو ملکی فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہیں گی۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹ کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب ہندوستانی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔