صیہونی حکومت اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں
صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے گذشتہ ہفتے بحیرہ روم میں فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔
صیہونی فوج کے ترجمان اوی خائے ادرعی نے کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں میں کئی بحری جہازوں اور مختلف فوجی بٹالینوں نے حصہ لیا-
بیان کے مطابق اس دوران فرضی دشمن کے خلاف فضائی حملے اور ہیلی برن کی مشقیں بھی کی گئیں-
علاقے میں صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ کاروائیوں کا نیا دور شروع ہونے کے ساتھ ہی امریکہ اور صیہونی حکومت کے تعلقات مزید بڑھ رہے ہیں جس کا مطلب علاقے میں صیہونی حکومت کی مہم جوئیوں اور پرتشدد کارروائیوں کو تیز کرنے کی کھلی چھوٹ دینا ہے-
امریکی حکومت، صیہونی حکومت کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں اور اس کی مالی امداد سمیت مختلف طریقوں سے اس شکست خوردہ حکومت کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے-
صیہونی حکومت، عسکریت پسندی اور امریکہ کی مدد سے مختلف فوجی مشقیں انجام دے کر اپنے داخلی و بیرونی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے اور خوف و ہراس پیدا کر کے علاقے پر اپنی توسیع پسندانہ پالیسیاں مسلط کرنا چاہتی ہے-