Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • جزیرہ نمائے کوریا کی کشیدہ صورت حال پر چین کا اظہار تشویش

چین نے جزیرہ نمائے کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنی تشویش ظاہرکی ہے۔

چینی دفتر خارجہ کی ترجمان ھوا چون اینگ نے جمعرات کو اپنے بیان میں جزیرہ نمائے کوریا کی موجودہ کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جزیرہ نمائے کوریا کی موجودہ صورت حال حساس اور تشویشناک ہے-

چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے سبھی فریقوں سے کہا کہ وہ ایسے ہر اقدام سے گریز کریں جو صورت حال کو مزید بدتر کر سکتا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ علاقے کو ایک متوازن راہ حل کی ضرورت ہے اور اسی تناظر میں بیجنگ کی تجویز یہ ہے کہ شمالی کوریا بھی اپنے بیلسٹیک میزائلوں کے تجربات روک دے اور جنوبی کوریا بھی اپنی مشترکہ فوجی مشقیں بند کر دے-

چین نے جزیرہ نمائے کوریا کی موجودہ  کشیدہ صورت حال پر ایک ایسے وقت تشویش کا اظہار کیا ہے جب شمالی کوریا نے بدھ کو سمندر میں ایک بیلسٹیک میزائل فائر کیا اور جمعرات کو جنوبی کوریا نے ایک نئے بیلسٹیک میزائل کا تجربہ کیا-

 

ٹیگس