Aug ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات خراب نہ کریں؛ نکی ہیلی کا ٹرمپ کو مشورہ

اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی نے ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چین کو رعایت نہ دیں اور ہندوستان جیسے مضبوط اتحادی کے ساتھ اپنے تعلقات خراب نہ کریں۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات خراب نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو روس سے تیل نہیں خریدنا چاہیے، لیکن چین کو، جو ہمارا مخالف ہے اور روسی اور ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، نوے دن کے لیے ٹیرف میں ریلیف دیا گیا ہے۔ چین کو چھوٹ نہ دیں اور ہندوستان جیسے مضبوط اتحادی کے ساتھ اپنے تعلقات خراب نہ کریں۔
 واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان پر محصولات میں اضافہ کریں گے اور پہلے سے طے شدہ پچیس فیصد کی شرح پر نظر ثانی کریں گے۔

ٹیگس