Jul ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • ایرانی تیل کی فروخت سے متعلق امریکی دعووں پر چین کا ردعمل

امریکی وزیر خزانہ کے اس دعوے کے جواب میں کہ "ٹیرف پر دونوں ممالک کے مذاکرات کے نئے دور میں بیجنگ کی جانب سے تہران اور ماسکو سے تیل کی خریداری بھی شامل ہو سکتی ہے" کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح طور پر اس نقطہ نظر کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ محصولات پر ان کے ملک کا موقف ہمیشہ واضح اور مستقل رہا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ امریکہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک بات چیت میں طے پانے والے اہم معاہدوں پر عمل درآمد میں چین کے ساتھ تعاون کرے گا۔

امریکی وزیر خزانہ نے دعوا کیا ہے کہ "ٹیرف پر دونوں ممالک کے مذاکرات کے نئے دور میں بیجنگ کی جانب سے تہران اور ماسکو سے تیل کی خریداری بھی شامل ہو سکتی ہے"۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس دعوے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ محصولات پر ان کے ملک کا موقف ہمیشہ واضح اور مستقل رہا ہے۔

ٹیگس