افغانستان : ڈرون حملے میں 12 افراد ہلاک
Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبہ قندوز میں غیرملکی فوج کے ڈرون حملے میں 12طالبان ہلاک ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق غیرملکی فو ج کی جانب سے کئے گے ڈرون حملے کے ذریعے ایک کمپاؤنڈ میں موجود افراد کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 12 طالبان ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 6 غیرملکی دہشت گردوں سمیت طالبان کا شیڈو گورنر بھی شامل ہے۔ افغان حکام کے مطابق طالبان کے خلاف کارروائی گزشتہ دوپہر کوکی گئی تھی تاہم ابھی تک طالبان نے اس حملے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان میں امریکہ کے ڈرون حملوں میں زیادہ تر بے گناہ افراد مارے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے افغانستان اور پاکستان کےعوام ان حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور اس قسم کے حملوں کو اپنی ارضی سالمیت کے خلاف سمجھتے ہیں۔