Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • جرمنی میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے

جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس کے قریب 3 دھماکوں کے نتیجے میں ایک کھلاڑی زخمی ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں منعقدہ چیمپئنز لیگ کے میچ کے لئے گراؤنڈ جانے والی بس کے قریب یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی شدید زخمی ہوگیا جب کہ دیگر کھلاڑی محفوظ رہے۔

حکام کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹنے سے ہسپانوی ٹیم کے کھلاڑی مارک بارٹرا زخمی ہوگئے جنہیں ہاتھوں اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے اس وقت ہوئے جب کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم کی جانب لے جایا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات کو ساڑھے آٹھ بجے بوروشیا ڈورمنڈ کلب نے موناکو کلب کے خلاف کوارٹر فائنل کا پہلا لیگ میچ کھیلنا تھا۔ تاہم دھماکے کے بعد جرمن کلب بوروشیا دوڑمنڈ اور موناکو کے درمیان کھیلا جانے والے کوارٹر فائنل کا پہلا لیگ میچ ملتوی کردیا گیا اوراب یہ میچ آج مقامی وقت کے مطابق شام پونے 7 بجے سکیورٹی کے سخت انتظامات میں کھیلا جائے گا۔

 

ٹیگس