Apr ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کے نفاذ پر تاکید

یورپی یونین کے تمام رکن ممالک ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ پر قائم ہیں۔

یورپی یونین کے ڈائریکٹر برائے امور توانائی اور موسمیاتی تبدیلی ميگوئل آرياس كانيتے نے آج تہران ميں منعقدہ موسمياتی تبديلی پرايران اوريورپ كی باہمی مشاورتی كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ پر قائم ہیں اور اس پر من وعن عمل کر رہے ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے كہا كہ جوہری معاہدے كے تناظر ميں ايران مخالف پابنديوں کے خاتمے كے لئے كوششيں جاری رہيں گي جيسا كہ پہلے بھي بعض پابنديوں كو منسوخ كيا گيا اور باہمي تعاون كو بھی فروغ ملا ہے۔

انہوں نے ايران كے ساتھ وفود كے تبادلوں اور گزشتہ دوروں كے مثبت نتائج كا ذکر کرتےہوئے کہا كہ ايران اور يورپی يونين كے درميان باہمی تعاون كوفروغ  حاصل ہوا ہے۔

ٹیگس