امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن الہان عمر نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن الہان عمر نے امریکی صدر کے اس بیان کو خطرناک قرار دیا ہے جس میں انھوں نے امریکہ کے صومالی سماج کو کوڑے کرکٹ سے تعبیر کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: الہان عمر نے سی بی ایس ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صومالی سماج کے بارے میں ٹرمپ کے بیان کو پوری طرح نفرت انگیزقرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ میں محسوس کر رہی ہوں کہ ٹرمپ صومالی معاشرے کے سلسلے میں غیرصحت مند جنون میں مبتلا ہیں حتی میرے بارے میں بھی غیرصحت مند جنون اور عجیب و غریب جنون کا شکار ہیں۔
اس ڈیموکریٹ ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ یاد رکھنا بہت اہم ہے کہ اس طرح کی نفرت انگیز باتیں اور عوام کو اس طرح کے غیرانسانی سطح پر لے جانا ان لوگوں کے نہایت خطرناک روّیے پر منتح ہوسکتا ہے جو صدر کی باتیں سنتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایک صومالی شخص کا دھوکہ دھڑی کا کیس سامنے آنے کے بعد مینے سوٹا میں رہنے والے صومالیوں کو نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ ایک اہم موڑ پر ہے اور اگر ہم ان کوڑے کرکٹوں کو اپنے ملک میں آنے دیتے رہیں گے تو یہ ہماری غلطی ہوگی۔
انھوں نے خاص طور سے الہان عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوڑا ہے، اس کے دوست کوڑا ہیں یہ وہ لوگ نہیں جو کام کرتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel