ٹرمپ کی پالیسیوں پر ہیلری کلنٹن کی تنقید
May ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے شمالی کوریا کے سلسلے میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ کے، شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون سے ملاقات سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ تن تنہا، شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی توانائی نہیں رکھتا-
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے مذاکرات ممکنہ طور پر واشنگٹن کے لئے علاقائی ممالک کے ساتھ کسی راہ حل کے حصول کو مشکل سے دوچار کر سکتے ہیں-
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے دو ہزار سولہ کے انتخابات میں اپنی شکست کے عوامل کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی کے سربراہ جیم کومی کے خط اور ویکی لیکس نے، امریکی ووٹروں کا موقف تبدیل کر دیا-