May ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام پر روس کا انتباہ

روس کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کے نتائج پر خبردار کیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے فنلینڈ کے شہر پوروو میں فنلینڈی وزیر خارجہ ٹیمو سوینی سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت ہے اور اس کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔واضح رہے کہ جزیرہ نمائے کوریا کی صورت حال امریکی مداخلت، اس کے اشتعال انگیز اقدامات اور مخاصمانہ پالیسیوں کی بنا پر سخت کشیدہ بنی ہوئی ہے اور اس کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیگس