May ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • شام پر یکطرفہ فوجی کاروائی کی مخالفت

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام پر یکطرفہ فوجی کارروائی کی سخت مخالفت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ برائے يورپ اور امريكہ مجيد تخت روانچی اور اٹلی کے ان کے ہم منصب ونچزو آوندلا نےاقتصادی اور تجارتی روابط میں مزيد توسيع  پر تاکید کی۔ ايران اور اٹلی كے درميان 50 فيصد اقتصادی اور تجارتی روابط كے فروغ پر اپنے اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے روانچی نے كہا كہ اٹلی، يورپ ميں سب سے اہم اقتصادی اور تجارتی شراكت دار ہے۔ خطے كے بحرانوں كے حل كے لئے انہوں نے ايران اور اٹلی كے باہمی تعاون كے فروغ پر زور ديا.

نائب اطالوی وزير خارجہ نے كہا كہ اٹلی، ايران كے جوہري معاہدے كا حامی ہے اور ہم اس كی ہر صورت ميں حمايت جاری ركھيں گے۔ انہوں نے شام سميت خطے كے ديگر ممالک ميں خانہ جنگی كی كيفيت اور بحرانوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ سيكورٹی كونسل كے ركن كی حيثيت سے خطے كے بحرانوں كے خاتمے كے لئے اٹلی اپنی كوششيں جاری ركھے گا۔

ٹیگس