May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران اور یورپی یونین کے مابین جوہری تعاون

یورپی یونین کی خارجی پالیسی کی سربراہ کا کہنا ہےکہ ایران اور یورپی یونین بعض مسائل بالخصوص جوہری معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے اچھا تعاون کر رہے ہیں ۔

یورپی یونین کی خارجی پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے نے پانچویں بار ایران کے جوہری معاہدے پر عمل کرنے کی تصدیق کی اور عالمی برادری اس ملک کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ کررہا ہے ۔

یورپی یونین کی خارجی پالیسی کی سربراہ نے کہا کہ یورپی ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں ۔

فیڈریکا موگرینی مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سات ممالک ایران کے ساتھ توانائی، ثقافتی اور دوسرے شعبوں میں مذاکرات اور کثیر الجہتی تعلقات کوتوسیع دینے کا خواہاں ہیں ۔

انہوں نے ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کی صورتحال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا وہ اس انتخابات کو قریب سے دیکھ رہی ہیں ۔

ٹیگس