May ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • صدرحسن روحانی کو اقوام متحدہ کی مبارکباد

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے حسن روحانی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دواژیک نے کل نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران میں 12ویں صدارتی اور پانچویں دیہی- شہری اسلامی کونلسز انتخابات کے کامیاب انعقاد اور ڈاکٹر حسن روحانی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔.

اقوام متحدہ کے ترجمان نے ايران كے منتخب صدر حسن روحانی اور ايرانی قوم كے لئے نيک خواہشات كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ اقوام متحدہ اور اسلامی جمہوريہ ايران كے درميان روشن مستقبل كے لئے باہمی تعاون كو فروغ دينا ضروری ہے.

واضح رہے کہ اسلامی جمہوريہ ايران كے 12ويں صدارتی انتخابات كے حتمی نتائج كے مطابق ڈاكٹر حسن روحانی57 فيصد ووٹ لے كر كامياب ہوئے۔ حسن روحانی نے 23 ملين 5 لاكھ 49 ہزار 616 ووٹ  حاصل کئے۔

 

ٹیگس