May ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • ویانا میں یورپ  کی سیکورٹی و تعاون کی تنظیم کا دو روزہ اجلاس

یورپ کی سیکورٹی اور تعاون کی تنظیم نے اپنے اجلاس کا آغاز، شہر مانچیسٹر کے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کے بعد کیا

ویانا میں ہونے والے او ایس سی ای کے اس دو روزہ اجلاس میں اس تنظیم کے پانچ سو سے زیادہ ماہرین، سیکورٹی چیلنجوں اور تشدد و انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کی راہوں کا جائزہ لیں گے- پرتشدد انتہاپسندی اور دہشت گردی پر منتج ہونے والی انتہاپسندی، یورپ کی سیکورٹی و تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کو درپیش خطرات میں شامل ہے اور یہی موضوع یورپ میں سیکورٹی و تعاون کی تنظیم کی ترجیحات میں ہے- ستاون ممالک یورپ میں سیکورٹی و تعاون کے ادارے کے رکن ہیں اور افغانستان ، اسٹریلیا ، جاپان، جنوبی کوریا، تھائیلینڈ، الجزائر، مصر، اردن، مراکش، تیونس اور صیہونی حکومت اس تنظیم کے ساتھ تعاون میں شریک ہیں-

ٹیگس