بشاراسد نے کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کیے
May ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ بشار اسد نے کیمیائی ہتھیاروں سے استفادہ نہیں کیا ہے۔
رائٹرزکی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام کے صدر بشار اسد کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار اسد نے قطعی طور پر خان شیخون میں کیمیائی ہتھیاروں سے استفادہ نہیں کیا ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ خان شیخون پر کیمیائی حملے میں بشار اسد کسی صورت بھی ملوث نہیں اور ہم اس بات سے مطمئن ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ روسی صدر پوتین نے خان شیخون کے بارے میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے قبول نہیں کیا تھا۔
روسی صدر پوتین نے کہا کہ ہم شام کو لیبیا بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔