Jun ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ترک فوج کا ہیلی کاپٹرتباہ، 13 فوجی ہلاک

ترکی کے صوبہ شنوبا میں ترک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 13 ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈیلی صباح کی رپورٹ کے مطابق  شیرناک کے گورنر ہاوس کا کہنا ہے کہ ترک فوج کا ایک ہیلی کاپٹرعراقی سرحد کے قریب کل رات گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ترکی کے 13 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

 ترک فوج کے ذرائع نے اس حادثے میں 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک اعلی فوجی افسر بھی شامل ہے۔

ٹیگس