کیمرون میں خواتین کے خودکش حملے میں 11 جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i285362-کیمرون_میں_خواتین_کے_خودکش_حملے_میں_11_جاں_بحق
افریقی ملک کیمرون میں 2 خواتین کے خودکش حملے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۴:۴۴ Asia/Tehran
  • کیمرون میں خواتین کے خودکش حملے میں 11 جاں بحق

افریقی ملک کیمرون میں 2 خواتین کے خودکش حملے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق خودکش خواتین نے 2 ایسے کیمپوں کو نشانہ بنایا جہاں دہشت گرد گروہ بوکو حرام سے متاثرہ بے گھرافراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ حملے میں11 افراد جاں بحق اوردرجنوں افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ شمالی کیمرون میں گزشتہ چند ماہ کے دوران دہشت گردانہ حملے بڑھ گئے ہیں، عام طور پر ایسے حملوں میں نائجیریا میں سرگرم دہشتگرد گروہ بوکو حرام ملوث پایا جاتا ہے۔