Jun ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل، شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل، شام میں جبہۃ النصرہ سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتا ہے-

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیوگوٹرش نے کہا ہے کہ مقبوضہ جولان کے علاقے میں اقوام متحدہ کی محافظ امن فورس کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت نے بعض اوقات مسلح اور دہشت گرد گروہوں کے ساتھ براہ راست رابطہ کیا ہے اور انھیں امداد بھیجی ہے-

اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی محافظ امن فوج نے اب تک صیہونی حکومت اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان سولہ بار رابطوں کو ریکارڈ کیا ہے- اس کے ساتھ ہی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی محافظ امن فورس کے تحفظ کے لئے گولی اور میزائل فائر کرنے سے اجتناب کرے-

شامی فوج اس سے پہلے بھی بارہا خبر دے چکی ہے کہ صیہونی حکومت، دہشت گردوں کی مدد و حمایت کرتی ہے حتی مقبوضہ فلسطین میں ان کا علاج و معالجہ بھی کرتی ہے-  

 

ٹیگس