فلپائن، داعش کی بربریت متعدد اسکولی بچے یرغمال
Jun ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
فلپائن میں داعش کے300 دہشت گردوں نے اسکول کے متعدد طالب علم بچوں کو یرغمال بنالیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلپائن کے شمالی جزیرہ منڈاناؤ کے قصبہ کوٹا باٹو کے اسکول پر دہشت گرد گروہ داعش کے 300 حملہ آوروں نے دھاوا بولا اور کئی بچوں کو یرغمال بنالیا۔ ان حملہ آوروں کا تعلق داعش کے مبینہ گروپ بنگسمورو اسلامک فریڈم فائٹرز سے ہے، جن کی اس علاقے میں فوج کے ساتھ لڑائی پانچویں ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔
ادھر مقامی پولیس کے چیف انسپکٹر ریلن مامون نے بھی 300 متعدد بچوں کو یرغمال بنانے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری طرف مراوی میں داعش دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی بدستور جاری ہے۔