Jun ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • وینزوئیلا میں سپریم کورٹ پر حملہ

حکومت وینزویلا نے سپریم کورٹ کی عمارت پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔

وینزوئیلا کے صدر نیکلس مادورو نے کہا ہے کہ منگل کو جس وقت وہ ٹی وی پر تقریر کر رہے تھے اسی وقت سپریم کورٹ کی عمارت پر ایک ہیلی کاپٹر سے حملہ کیا گیا- حملے میں دستی بم استعمال کیا گیا اور فائرنگ  کی گئی-

صدر نے سپریم کورٹ پر حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے-

حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مادورو نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی عمارت پر حملے کے بعد ہیلی کاپٹر وزارت داخلہ کی جانب روانہ ہو گیا اور وزارت داخلہ کی عمارت پر پرواز کرنے لگا-

وینزوئیلا کے صدر نے اس اقدام کو اپنی حکومت کو کمزور کرنے کی سازشوں کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے اسے اپنے خلاف بغاوت قرار دیا-

وینزوئیلا کے صدر کے مطابق دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے کے لئے فضائی دفاع کو الرٹ کر دیا گیا-

ٹیگس