Jan ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • عدم استحکام، دھونس دھمکی، انتخابی وعدہ خلافی اور مداخلت پسندی: ٹرمپ کی صدارت کا ایک سال

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوسرے دور کا ایک سال مکمل ہوگیا جو دنیا میں عدم استحکام، دھونس دھمکی، انتخابی وعدہ خلافی، جنگ پسندی اور دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت پسندی پرمشتمل رہا۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقتدار کا دوسرا دور 20 جنوری 2025 کو شروع کیا تھا اور گزشتہ روز ان کے دوسرے دورِ صدارت کا پہلا ایک سال مکمل ہوگیا۔ اس ایک سال میں انہوں نے داخلی مسائل پر توجہ دینے کے انتخابی وعدوں کے برخلاف دوسرے ممالک کے داخلی معامات میں مداخلت کی، دنیا میں عدم استحکام پھیلایا، امریکہ کے روایتی اتحادیوں کو دھمکیاں دیں اور بین الاقوامی اداروں کو کمزور کیا۔

 

ایشیا پلس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران یورپ کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کشیدگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے، گرین لینڈ کے بارے میں دھمکی آمیز بیانات اور تجارتی ٹیرف لگانے کا انتباہ، یہ سب طاقت کے استعمال اور دباؤ کی پالیسی کی واضح مثالیں ہیں، ایسی پالیسی جسے بہت سے تجزیہ نگار قومی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔

روس یوکرین جنگ؛ ٹرمپ کو اقتدار میں آئے ایک سال ہوگیا لیکن ابھی تک وہ یوکرین جنگ ختم نہیں کراسکے ہیں جکہ انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر اندر اس جنگ کو ختم کرا سکتے ہیں۔ یہی نہیں، ٹرمپ نے اس دوران یوکرین کی حمایت سے بھی کافی حد تک ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ یہ ایسا مسئلہ ہے جو امریکہ کے یورپی اتحادیوں کی تشویش کا باعث بنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے نام نہاد غزہ امن کونسل کی تشکیل کا اقدام بھی کیا ہے، جس میں شمولیت کے لئے روس کے صدر کو بھی دعوت دی گئی ہے، ٹرمپ کا یہ اقدام سیاسی مبصرین کی وسیع تنقید کا باعث بنا ہے اور اس کو بین الاقوامی حقوق کی وسیع خلاف ورزی کرنے والوں کے دامن سے بدنما داغوں کو ہٹانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملہ اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو اغوا کرکے مداخلت پسندی، دھونس دھمکی اور زور زبردستی کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

ادھر امریکہ کے اندر بھی حالات میں بہتری کی طرف کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آئی۔  ٹرمپ نے گزشتہ ایک سال کے دوران 228 احکامات جاری کئے جبکہ ان سے پہلے کسی بھی امریکی صدر نے اتنے احکامات جاری نہیں کئے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

امریکی کانگریس پر 6 جنوری سنہ 2021 کو ہونے والے حملے میں ملوث افراد کی وسیع پیمانے پر معافی، مہاجرین کے خلاف سخت اور شدت پسندانہ رویہ اختیار کرنا اور وائٹ ہاؤس کی خرچیلی تعمیر نو، یہ اقدامات بھی ٹرمپ پر سیاسی مبصرین کی تنقید کا سبب بنے ہیں۔

 

ٹیگس