Jun ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • حضرت یوسف کے مزار پر صیہونیوں کا حملہ

دو ہزار صیہونی آبادکاروں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں حضرت یوسف کے مزار پر حملہ کر دیا۔

فلسطینی ذرائ‏ع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کی حمایت سے نابلس میں حضرت یوسف کے مزار پر صیہونی آبادکاروں کی جانب سے کئے جانے والے اس حملے کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی آبادکاروں و فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

نہتھے فلسطینیوں نے مسلح فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں پتھراؤ کرتے ہوئے اپنا دفاع کیا جبکہ صیہونی فوجیوں نے ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ کی۔

صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی، اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے فلسطینیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں اکتوبر دو ہزار پندرہ سے فلسطینیوں کی انتفاضہ قدس جاری ہے اور صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں جب سے اب تک تین سو بیس سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں تقریبا سات ہزار فلسطینی، قید و بند کی سخت صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

ٹیگس