Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • سرینگر میں خوفناک آگ، چار رہائشی مکان جل کر خاکستر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں آتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں چار رہائشی مکانات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔

سحرنیوز/ہندوستان  سرینگر سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ آتشزدگی کے اس بھیانک واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کشمیر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح تقریبا ساڑھے نوبجے پرانے برزلہ علاقے سے آگ لگنے کی اطلاع ملی اور فورا ہی آگ بجھانے کی گاڑیاں اور عملے کے افراد روانہ کردیئے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ فائر بریگیڈ کی تمام تر کوششوں کے باوجود چار رہائشی مکانات دیکھتے ہی دیکھتے جل کر راکھ ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں لیکن آگ لگنے کی وجہ تاحال نہیں معلوم ہوسکی ہے ۔ انھوں نے آگ لگنے کے اس واقعے کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس