غزہ میں طوفانی بارشیں، جنگ زدہ عوام مزید مشکلات کا شکار
غزہ میں گزشتہ کئی دن سے جاری طوفانی بارشوں نے جنگ زدہ مظلوم فلسطینی عوام کو المناک صورتحال سے دوچار کررکھا ہے-
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق غزہ میں شدید بارشوں نے لوگوں کے لیے انتہائی مشکل حالات پیدا کر دیے ہیں کیونکہ صیہونی حکومت کی طرف سے دو سال سے زائد جنگ کے دوران اس خطے کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔حالیہ دنوں میں غزہ سے ٹکرانے والے طوفان بائرن کی وجہ سے ہونے والی خراب موسمی صورتحال نے بارش کی نعمت کو بڑے پیمانے پر انسانی آفت میں بدل دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یہ ایسے میں ہے کہ جب غزہ دو سال کی تباہ کن جنگ کے دوران اسّی فیصد سے زیادہ بنیادی ڈھانچے سے محروم ہو چکا ہے اور ڈیڑھ ملین سے زیادہ فلسطینی پناہ گزیں خیمہ بستیوں میں رہ رہے ہیں۔

اس سلسلے میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عمر مراد نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ غزہ کے باشندے ہر روز گھروں کے گرنے اور خیموں میں سیلاب کا پانی بھرجانے کی وجہ سے مر رہے ہیں، یہ سب کچھ جارح صیہونی حکومت کے جرائم کا نتیجہ ہے کہ جس نے اس علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے اور اب اس علاقے کو انسانی المیہ کا سامنا ہے۔