پاکستانی ویمن فٹسال ٹیم کی کوچنگ ایرانی خاتون کے سپرد
Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
پاکستان نے ایرانی خاتون کو نیشنل ویمن فٹسال ٹیم کے لئے ہیڈ کوچ منتخب کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق قومی فٹ بال فیڈریشن نے ایران سے تعلق رکھنے والی فاطمہ شریف نوقابی کو پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم کے لئے ہیڈ کوچ منتخب کر دیا۔ پی ایف ایف کے مطابق فاطمہ شریف نوقابی وسیع بین الاقوامی تجربہ اور مضبوط تکنیکی مہارت کی حامل ہیں۔ اسکے علاوہ وہ اے ایف سی سرٹیفائیڈ کوچ ہیں اور ایران کی قومی ٹیموں، ایلیٹ فٹسال کلبز، یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرامز اور بین الاقوامی مقابلوں میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ فاطمہ شریف نوقابی کی قیادت اور تجربہ پاکستان میں ویمنز فٹسال کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel