Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکہ ؛  یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

ایک امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

سحرنیوز/دنیا  امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ براؤن یونیورسٹی میں ہفتے کی شام ہونے والی فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جس کے بعد مشتبہ فرد یا افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

پروویڈنس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ یہ فائرنگ اسکول آف انجینئرنگ کی ایک عمارت کے قریب ہوئی- پولیس نے طلباء اور یونیورسٹی عملے سے کہا ہے کہ وہ اپنے دروازے بند رکھیں، اپنے فون کو سائلنٹ پر رکھیں اور اگلی نوٹس جاری ہونے تک محفوظ علاقوں میں رہیں۔

 

چند منٹ بعد پروویڈنس شہر میں گورنر اسٹریٹ کے قریب فائرنگ کی ایک نئی رپورٹ سامنے آئی اور حکام نے ایک بار پھر سب کو محفوظ علاقوں میں رہنے کی تاکید کی۔یہ واقعہ امریکہ میں اسکولوں میں ہونے والے مہلک تشدد کی ایک اور مثال ہے، جہاں آتشیں اسلحے تک رسائی کو محدود کرنے کی کوششیں سیاسی تعطل کا شکار ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس