مسلمانوں پر تیزاب پھینکنے کے خلاف لندن میں مظاہرہ
Jul ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
برطانوی شہریوں نے دو مسلمانوں پر تیزاب پھینکے جانے کے خلاف لندن میں مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مسلمانوں کے ساتھ تعصب اور تشدد آمیز برتاؤ کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین، نسل پرستی نہیں چلے گی، اسلامو فوبیا نہیں چلے گا، اور اقلیتوں کی جان بھی قیمتی ہے جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین نے تیزاب پھینکے جانے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔
قابل ذکر ہے کہ اکیس جون کو مشرقی لندن میں دو مسلمانوں پر پھینکا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کے چہرے بری طرح متاثر ہو گئے تھے۔
پولیس نے اس اقدام کو نفرت انگیز قرار دیا ہے اور جبکہ عام لوگوں کا خیال ہے کہ یہ حملہ ملک میں پیدا ہونے والے نسل پرستانہ رجحانات کا نتیجہ ہے۔