Aug ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکی کانگریس کی امیدوار کے ہاتھوں قرآن کریم کی بےحرمتی

امریکی کانگریس کے آئندہ انتخابات کی ایک امیدوار والنٹینا گومز نے انتہاپسند گروہوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے قرآن کریم کی اہانت کرتے ہوئے اسے نذرآتش کردیا۔

سحرنیوز/دنیا: والنٹینا گومز نے جو ٹیگزاس سے ریپبلکن پارٹی کی امیدوار ہے، ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ قرآن کریم کو نذرآتش کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ اسلام دشمن والنٹینا گومز، قرآن کریم کو نذر آتش کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ اگر وہ کانگریس کا الیکشن جیت گئی تو ٹگزاس میں اسلام کا وجود ختم کردے گی۔ والنٹینا گومز امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں میں رہی ہے اور اس کا دعوی ہے کہ مسلمان، عیسائی ملکوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہيں۔
امریکی کانگریس کی اس امیدوار نے اس نفرت انگیز ویڈیو کو دیکھنے والوں سے الیکشن جیتنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ والنٹینا گومز کے اس اقدام کی سیاسی رہنماؤں، مذہبی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت مذمت کی گئی ہے۔ گومز اس سے پہلے بھی سستی شہرت کے لئے اس طرح کے نفرت انگيز اقدامات کرتی رہی ہے۔ 

ٹیگس