Aug ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے منگل کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: امیرجماعت اسلامی پاکستان امیر حافظ نعیم الرحمان نے منگل کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی حکومت، عوام اور جماعت اسلامی کی جانب سے اسرائیلی و امریکی جارحیت کے خلاف واضح مؤقف کی قدردانی کی اور کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو ہر سطح پر مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے ایران کے عوام اور مسلح افواج کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں بہادرانہ مزاحمت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد کو لازمی سمجھتی ہے تاکہ صہیونی توسیع پسندی کا مقابلہ کیا جا سکے۔
اس ملاقات کے دوران خطے اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی اور فلسطین میں جاری نسل کشی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔

ٹیگس