Aug ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی کشیدگی؛ مودی کا دوٹوک بیان

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہندوستان پر پچاس فیصد ٹیرف کے اعلان پر نریندر مودی نے کہا ہے کہ کسانوں اور مقامی صنعتوں کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

سحرنیوز/ہندوستان: امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک مسودے میں ہندوستان کی مصنوعات پر پچاس فیصد ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔ یہ فیصلہ ہندوستان کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری جاری رکھنے پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ اس اقدام پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے کسانوں، چھوٹی صنعتوں اور مقامی پیداوار کے مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
اس سے قبل امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستانی مصنوعات پر موجودہ پچیس فیصد ٹیرف کو دوگنا کر کے پچاس فیصد کر دیا جائے گا تاکہ روسی صدر پوٹن پر دباؤ بڑھایا جاسکے اور انہیں یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میز پر لایا جاسکے۔ 

ٹیگس