Jul ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکہ شام میں قیام امن کو سبوتاژ کر رہا ہے،مسلح شام مخالفین

امریکہ شام میں قیام امن کے بارے میں آستانہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شام مخالفین کے ایک قریبی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ترک خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کو بتایا ہے کہ امریکہ، قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ کے بجائے اردن کے دارالحکومت امان میں متبادل مذاکرات کا سلسلہ شروع کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
 مذکورہ ذریعے کے مطابق شام مخالفین نے امریکی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اسٹیورٹ جونز سے ملاقات کی ہے جس کی ایک امریکی سفارت کار نے بھی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب آستانہ مذاکرات میں شریک شام مخالفین کے وفد کے سربراہ احمد البری نے بھی انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور اردن نے شام مخالف مسلح دھڑوں کو آستانہ امن مذاکرات میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شامی حکومت اور مسلح مخالفین کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بدھ کے روز قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ختم ہو گیا۔
روس ایران اور ترکی کے تعاون سے ہونے والے آستانہ مذاکرات کا چھٹا دور اگست دو ہزار سترہ میں ہو گا۔

ٹیگس