یونیسکو میں صیہونی حکومت کی درخواست پرکیوبا کا سخت ردعمل
صیہونی حکومت کی جانب سے یونیسکو سے ہولوکاسٹ کی بھینٹ چڑھنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی کے مطالبے پر کیوبا نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق یونیسکو میں کیوبا کے نمائندے نے ملت فلسطین کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے کہ اسرائیلی جرائم کی بھینٹ چڑھنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے۔
یونیسکو میں موجود دیگر ممالک کے نمائندوں نے کیوبا کے نمائندے کے بیان کا پرزور خیرمقدم کیا اور اس کی بھرپور تائید کی۔
ہولوکاسٹ کے افسانہ کا، اسرائیل کے قیام اور مغربی حکومتوں اور عالمی صیہونیزم کے مفادات کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور کسی کو ہولو کاسٹ کے حقائق کے بارے میں بات کرنے کا حق نہیں ہے۔
ہولوکاسٹ کے سلسلے میں مغربی ممالک کا طرز عمل اور اس کے بارے میں علمی و دستاویزی تحقیقات کو روکنے سے اس کے جعلی اور جھوٹے ہونے کا پتہ چلتا ہے کیونکہ دوسری عالمی جنگ کے بعض جرائم کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ انسانی حقوق کی طرفداری سیاسی ہے۔