غزہ میں جاری تباہی اور انسانی المیہ بین الاقوامی نظام کی ناکامی کا واضح ثبوت: تحریک حماس
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں جاری تباہی اور انسانی المیے کو بین الاقوامی نظام کی ناکامی کا ثبوت قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی میں شدید بارشوں، مکانات کے گرنے اور شہریوں کے جاں بحق ہونے کے نتیجے میں جو کچھ آج ہو رہا ہے، وہ اس پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے، مؤثر امداد کی فراہمی اور غزہ کا محاصرہ توڑنے میں بین الاقوامی نظام اور عالمی برادری کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے زور دے کر کہا ہے کہ حالیہ مہلک جنگ میں بمباری سے تباہ ہونے والے مکانات کا یکے بعد دیگرے گرنا اور ان واقعات کے نتیجے میں متعدد باشندوں کی شہادت، صیہونی جارحیت سے اس خطے میں پیدا ہونے والے انسانی المیے کی المناک صورت حال کو بخوبی واضح کرتی ہے۔
حماس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خیموں کے ڈوبنے، شدید سردی اور گھروں کے گرنے سے شہریوں کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے مقصد سے جنگ بدستور جاری ہے، بس اس کے وسائل تبدیل ہو گئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel