Jul ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • چین کو امریکہ کی دھمکی

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نے بیجنگ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو پیونگ یانگ کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لئے اس پرمزید دباؤ ڈالنا چاہئے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ نیکی ہیلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر چین شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں عائد کرنےمیں رکاوٹ ڈالے گا تو امریکہ کی جانب سے بھرپور جواب ملے گا۔
نیکی ہیلی نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ اگر چین، شمالی کوریا کے جارحانہ رویے کو روکنے میں مدد نہیں کرے گا تو واشنگٹن بیجنگ کے ساتھ تجارتی تعلقات پر نظرثانی کرے گا۔
شمالی کوریا چین کا سب سے بڑا اتحادی شمار ہوتا ہے تاہم امریکہ کی جانب سے بیجنگ پر دباؤ ہے کہ وہ اپنے پڑوسی شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے لئے مزید اقدامات اقدامات کرے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لئے اپنے اثر و نفوذ کو استعمال نہیں کر رہا۔

ٹیگس