Jul ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کے بحرینی کارکن کو دوسال قید کی سزا

بحرینی کی کٹھ پتلی عدالت نے اس ملک کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نبیل رجب کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی عدالت نے اپنے ایک حکم میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نبیل رجب کو ملک کی اندرونی صورتحال کے بارے میں جھوٹی خبریں اور افواہ پھیلانے کے الزام میں دو سال قیدکی سزا سنائی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گذشتہ کئی مہینے سے جیل میں بند انسانی حقوق کے کارکن نبیل رجب کی صحت کے بارے میں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرینی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ نبیل رجب کو جو صرف اظہار خیال کے جرم میں جیل میں ہیں بلا قید و شرط فوری طور پر آزاد کردے۔
بحرین کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نبیل رجب یمن کے خلاف سعودی اتحاد میں بحرین کے شامل ہونے پر تنقید کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل میں ڈالے گئے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ بھی کئی بار نبیل رجب کی آزادی کا مطالبہ کر چکا ہے۔

ٹیگس